ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی ایم مودی کی ڈگری عام کرنے کے حکم پر ہائی کورٹ نے لگائی روک، دہلی یونیورسیٹی نے انفارمیشن کمیشن کے حکم کوعدالت میں کیاتھا چیلنج

پی ایم مودی کی ڈگری عام کرنے کے حکم پر ہائی کورٹ نے لگائی روک، دہلی یونیورسیٹی نے انفارمیشن کمیشن کے حکم کوعدالت میں کیاتھا چیلنج

Tue, 24 Jan 2017 11:22:21    S.O. News Service

نئی دہلی،23جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی یونیورسٹی نے وزیراعظم نریندرمودی کی ڈگری کو مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی)کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے۔ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی سے پی ایم مودی کی مارکس شیٹ کی معلومات مانگنے والے نیرج کمارکونوٹس دیاہے۔دہلی ہائی کورٹ نے سی آئی سی کے حکم پرفی الحال روک لگا دی ہے۔اس معاملے کی اگلی سماعت24اپریل کوہوگی۔دہلی یونیورسٹی کی درخواست میں سی آئی سی کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں پی ایم مودی کی مارکس شیٹ کو عام کرنے کے لیے صحیح بتایاگیاہے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس بارے میں متعلق محکمہ سے معلومات مانگ سکتاہے۔مارکس شیٹ کے بارے میں معلومات دی جا سکتی ہیں کیونکہ وہ پرائیویٹ پراپرٹی نہیں ہے۔دہلی یونیورسیٹی کی جانب سے پیش وکیل تشار مہتہ نے ہائی کورٹ میں دلیل دی کہ یونیورسیٹی اس طرح تیسرے فریق کی ڈگری بیرونی شخص کونہیں دے سکتی کیونکہ وو کی تیسری پارٹی کو لے کر ایک ذمہ داری بنتی ہے۔واضح رہے کہ مرکزی انفارمیشن کمیشن نے دہلی یونیورسٹی کو سال 1978میں بی اے ڈگری پاس کرنے والے تمام طلباء کے ریکارڈ کی پڑتال کرنے کی ہدایت دی تھی۔یونیورسٹی کے مطابق اسی سال وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ امتحان پاس کیاتھا۔کمیشن نے یونیورسٹی کے مرکزی جنوری انفارمیشن آفیسر کی یہ دلیل مسترد کر دی تھی کہ یہ تیسری پارٹی کی ذاتی معلومات ہیں۔اس نے کہا تھا کہ اس دلیل میں اسے دم یاکوئی قانونی پہلو نظرنہیں آتاہے۔


Share: